اسلام آباد ہائی کورٹ؛ سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی عہدے پر بحالی کے خلاف حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پرسوں تک ملتوی

پیر 31 اگست 2015 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی عہدے پر بحالی کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی جبکہ سابق چیئرمین پیمرا کی طرف سے ایڈووکیٹ ادریس عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے افنان کریم کنڈی سے پوچھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کتنا عملدرآمد کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوجانا چاہیے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کے عہدے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اشتہار دے چکے ہیں جب بھی یہ عمل مکمل ہوجائے گا بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت بحث کیلئے مقرر کرتے ہوئے سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :