جسٹس( ر)رانامحمدشمیم خان نے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کاحلف اٹھالیا

پیر 31 اگست 2015 14:27

گلگت( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جسٹس( ر)رانامحمدشمیم خان نے تین سال کی مد ت کے لیے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کاحلف اٹھالیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنرگلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے چیف جسٹس سے عہدے کاحلف لیا ،جسٹس( ر)رانامحمدشمیم خان سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں ۔ قواعد کے تحت گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری وزیر اعظم پاکستان دیتے ہیں اور ان کا تقرر تین سال کے لیے ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :