ایل این جی جہاز پورٹ قاسم کے چینل میں پھنس گیا،جہازوں کی آمدورفت معطل

پیر 31 اگست 2015 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ایل این جی جہاز پورٹ قاسم کے چینل میں پھنس گیا،جہازوں کی آمدورفت معطلقطر سے آنے والا ایل این جی جہاز پورٹ قاسم کے چینل میں پھنسنے سے جہازوں کی آمدورفت معطل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جہاز کو ٹگ بوٹ کی مدد سے مٹی سے نکالنے کا آپریشن معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پورٹ پر قطر سے آنے والا ایل این جی جہاز پورٹ قاسم کے چینل میں پھنس گیا۔ ذرائع کے مطابق کنٹینر بردار جہاز کا انجن فیل ہونے کے باعث جہازمٹی میں پھنسا گیاہے،جبکہ جہاز کو ٹگ بوٹ کی مدد سے مٹی سے نکالنے کا آپریشن تاحال معطل کردیا گیاہے۔ جس کے باعث پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت پانچ گھنٹے سے معطل ہے۔