پاکستان اسٹیل کی نج کاری کیلیے روڈ شو آئندہ ماہ چین میں منعقد ہوگا

پیر 31 اگست 2015 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان اسٹیل کی نج کاری کے لیے روڈ شو آئندہ ماہ چین میں منعقد ہوگا۔ نج کاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کی سربراہی میں پاکستان کا وفد ستمبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کرے گا۔پاکستان اسٹیل کی نج کاری کا کام تیز کردیا گیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں سال کے آخر تک پاکستان اسٹیل کی نج کاری کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل کے قرضہ جات اور نقصانات کی مجموعی مالیت تین سو پچیس ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اسٹیل کے پیداواری اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کا پریشر کم کیے جانے کی وجہ سے اسٹیل ملز کی پیداوار بند ہوچکی ہے،جبکہ کے الیکٹرک نے بھی کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کے نج کاری کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ فنانشل ایڈوائزر نے پاکستان اسٹیل کا جائزہ مکمل کرکے رپورٹ نج کاری کمیشن کو ارسال کردی ہے۔ جس میں پاکستان اسٹیل کی مالی صورتحال اور پلانٹ کی بد حالی سمیت انتظامی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :