مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق کو ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی کو منتخب کرنے میں تاخیری حربے اپنانا شروع کردیئے

پیر 31 اگست 2015 14:19

مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق کو ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق کو ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی کو منتخب کرنے میں تاخیری حربے اپنانا شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ے مطابق قومی اسمبلی میں واضح اکثریت کے حامل جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی کیلنڈر سے قبل کوئی اجلاس بلانے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم اجلاس میں مزید تاخیر کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے ایکٹ 2012ء کے ضابطہ اخلاق اور قوانین کے مطابق قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے سپیکر اسمبلی کے معاملے کو نمٹانا لازم ہے دوسری طرف حکومت کی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف نے نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے حکومت پر مسلسل دباؤ دے رہی ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ بھی کیا اور انہیں اسمبلی اجلاس میں بلانے کے حوالے سے آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی کی شرط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کیلنڈر کے لحاظ سے قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس چوبیس اکتوبر کو ہوگا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اسمبلی ا اجلاس قبل ازوقت بلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے ۔