عمران خان نے ریحام خان کے لئے سیاسی دروازے بند نہیں کئے
ریحام کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے، خاندانی ذرائع
پیر 31 اگست 2015 14:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بظاہر اپنی اہلیہ ریحام خان کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے تاہم ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں ہیں اور کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خان کے قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں میاں بیوی اس پر راضی ہیں کہ وہ (ریحام) دوبارہ سیاسی واپسی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ ایسے شخص سے توقع نہیں رکھ سکتے جو دوسروں کے حقوق کے لئے لڑے اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا ترک کر دے؟ اگرچہ پارٹی میں ان کی سیاسی شرکت پر اختلافات ہیں تاہم پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی بھرپور شرکت چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل ٹویٹ کر چکے ہیں کہ ریحام خان آئندہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی۔
اس کے بعد ریحام خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے متعلق کسی سیاسی تقریب میں شرکت نہیں کرینگی اور میرے اور عمران خان کے ایک ہی مقاصد ہیں اور پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اب ہفتوں گزرنے کے بعد اب معاملات تبدیل ہو چکے ہیں اور گرد و غبار بیٹھ چکا ہے اور غم و غصہ ضمنی انتخابات کے بعد ٹھنڈا ہو چکا ہے۔ پس فیصلہ تبدیل کیوں نہیں ہو سکتا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کی سیاسی پابندی ختم ہونے کے فیصلے کا انتظار ہے۔ تاہم یہ زیادہ دور نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو باور کرایا کہ پارٹی نے ہری پور کا انتخاب ریحام خان کی وجہ سے نہیں ہارا تاہم مقامی پی ٹی آئی قیادت تھی جس نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹرز کو نہیں ابھارا۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے صلح ہو گئی ہے اور ریحام خان کی واپسی کچھ وقت لے سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.