وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 120 میں فنڈز ملنے کے باوجود بیشتر ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

پیر 31 اگست 2015 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حلقہ این اے 120 میں فنڈز ملنے کے باوجود بیشتر ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے۔ حلقہ میں جلال دین روڈ کی عوام کیلئے اکلوتا واٹرفلٹریشن پلانٹ تکیہ نور شاہ میں نصب کیا گیا جو کہ عرصہ 2ماہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ فلٹریشن پلانٹ کا تمام کام مکمل ہوجانے کے باوجود پلانٹ کی مشینری کی تنصیب نہ مکمل کی جاسکی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جلال دین روڈ کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ جس کا کام کافی عرصہ پہلے شروع کیا گیا تھا جو کہ 2ماہ سے کام بند پڑا ہے جس کا افتتاح ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔ علاقہ مکینوں محمد رزاق عرف لالہ‘ ملک ریاض ‘ ملک اکمل‘ ملک لیاقت گجر‘ رانا احمد مصطفی‘ وقاص مرزا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی طور پر اس بات کا نوٹس لیں اور حلقہ کی عوام کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے جلد سے جلد جلال دین روڈ کے اکلوتے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرکے مکینوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :