چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردیں

پیر 31 اگست 2015 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس سلسلہ میں لیگی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ناراض رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور متحدہ مسلم لیگ کے قیام اور اس سلسلے میں رابطوں کا سلسلہ تیز کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق کیا۔

چوہدری شجاعت حسین قبل ازیں اس مقصد کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ناراض رہنما غوث علی شاہ ‘ پیر پگاڑا سمیت سابق جنرل پرویز مشرف سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین آج بھی ناراض لیگیوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :