Live Updates

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے ممبران کے خلاف دھرنہ دینے کا فیصلہ

4 ستمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں بڑے جلسے میں عمران خان دھرنے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے

پیر 31 اگست 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے خلاف دھرنے دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ 4 ستمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں بڑے جلسے میں عمران خان دھرنے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کور کمیٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت اور الیکشن کمیشن کے رویئے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کر لیا ہے اب الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیا جائے گا اور اس وقت دھرنا جاری رہے گا جب تک صوبائی الیکشن کمشنرز عہدوں سے مستعفی نہیں ہو جائیں گے ۔

اب عمران خان 4 ستمبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بہت بڑا جلسہ کریں گے اور اس میں دھرنے کی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔ 4 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں کارکنوں کو بھاری شرکت یقینی بنانے کی بھی مرکزی قیادت کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات