بھارت سر حدی علا قوں میں بسنے والوں کے حو صلے کبھی پست نہیں کر سکتا، شہد ائے پاکستان ویلفیئر ایسو سی ایشن

پیر 31 اگست 2015 14:13

سیالکوٹ ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بھارت آئے روز ورکنگ با ؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ور زی کر کے سر حدی علا قوں کے قریب بسنے والوں کے حو صلے کبھی پست نہیں کر سکتا ،ہم اپنے وطن کے دفاع کے لئے سب کچھ قربا ن کر نے کو تیا ر ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شہد ائے پاکستان ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر محبو ب احمد گیلا نی ،چوہدری فیصل گجر،قیصر محمو د ،رانا طلعت ،یا سر خا ن نے بھا رت کی حالیہ فائرنگ سے زخمی ہو نیوالوں سے ہسپتال میں ملا قات کے دو ران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر اور سر حدی علاقوں میں بلا جواز فائرنگ کا سلسلہ بند کرے ورنہ افواج پاکستان اور عوام اس کا بھر پور جواب دینا جا نتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بلا وجہ الجھ رہا ہے ۔انہوں نے حکو مت پاکستان سے زخمیوں کے لئے ہر ممکن مدد کی اپیل کر تے ہو ئے شہید اور زخمی ہو نیوالوں کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :