مسلم لیگی ایم پی اے کے قتل میں ملو ث ملزمان کیخلاف سما عت5 ستمبر تک ملتوی

پیر 31 اگست 2015 14:12

گوجرانوالہ ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگی ایم پی اے کے قتل میں ملو ث دو مر کزی ملزمان کو 5 رو زہ جسما نی ریما نڈ پر پو لیس کے حوالے کر تے ہو ئے سما عت5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ کا مو نکی پو لیس نے ایم پی اے را نا شمشا د قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت کے جج چو ہدری امتیا ز احمد نے قتل کے مقدمہ میں دو مر کزی ملزمان ابو بکر اور نو ید کو 5 روزہ جسما نی ریما نڈ پر پو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم شہبا ز اور اویس کی جا نب سے ان کے وکیل نے عدالت میں دہشت گردی کی دفعا ت ختم کر نے کیلئے درخو است جمع کروائی۔ اس دوران تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتا یا کہ اس مقدمہ میں ملو ث دیگر تین ملزمان کی گر فتا ری کیلئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔ فا ضل جج نے مقدمہ کی مز ید سما عت5 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :