وزارت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ کا 1965ء کی جنگ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ٹکٹ ڈیزائننگ کے مقابلے کا اعلان

پیر 31 اگست 2015 14:09

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزارت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ نے 1965ء کی جنگ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ٹکٹ ڈیزائننگ کے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ وزارت اطلاعات ونشریات کے اعلان کے مطابق اس مقابلے میں کامیاب 3 پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب ایک لاکھ، 75 ہزار اور 50 ہزار روپے کے نقد انعامدات دیئے جائں گے۔ اس مقابلہ کا انعقاد کالج اور یونیوسٹیاں کریں گی اور طلباء کی جانب سے تیار کردہ 30 بہترین ڈیزائن 15 ستمبر تک ارسال کر دیں گی۔