محکمہ فارسٹ نے 591کنال اور 26 مرلے سرکاری زمین وازگرکرادی

پیر 31 اگست 2015 14:08

سوات۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )ڈی سی سوات کی ہدایت پر اے سی بحرین اورمحکمہ فارسٹ نے 591کنال اورچھپیس مرلے سرکاری زمین واگزارکرائی‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈی سی سوات کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین کامران خان‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عابد مہمند اور محکمہ فارسٹ کے رینج آفیسر سید رضوان کاظمی نے بحرین کے مقام پر سرکاری زمین 591کنال چھبیس مرلے واگزار کرائی اس موقع پر محکمہ فارسٹ کے دیگر اہلکاران بھی موجود تھے۔