چترال، متاثرہ علاقوں میں گھروں کی بحالی کا کام 10ستمبر سے شروع ہو گا،یو ڈبلیو ڈی او

پیر 31 اگست 2015 14:07

صوابی۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )چترال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا سروے مکمل کر لیاگیا ہے اس سلسلے میں عزیر ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(یو ڈبلیو ڈی او)پاکستان کے چئیر مین عزیر علی قاضی نے متاثرین چترال ، مشران جر گہ اور دیگر معززین سے ملاقات کر کے تمام متاثرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ، منعقدہ ورکشاپ میں چیر مین عزیر علی کے علاوہ وائس چیئر مین مظہر سجاد ، جنرل سیکرٹری ، مشران جرگہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور خصوصاً پی ٹی آئی حکومت سے ہر ممکن مدد کی اپیل کی اس موقع پر چیر مین عزیر علی قاضی نے چترال میں متاثرہ علاقوں کے لئے ہومز ری ہوبلے ٹیشن پراجیکٹ کے نام سے کام شرو ع کر نے کا اعلان کیا جو دس ستمبر سے کام شروع کردے گا۔

(جاری ہے)

سیلاب سے چترال کے علاقوں کا ایریگیشن سسٹم ، واٹر سپلائی ، ایگری کلچر لینڈ، مین روڈ ، سکول بلڈنگ اور مساجد وغیرہ متاثر ہو چکے ہیں جس سے چترال کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ہومز ری ہو بلے ٹیشن پراجیکٹ کے حوالے سے چیر مین عزیر علی قاضی نے سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ صوابی میں ملاقات کر کے پراجیکٹ فائل ان کے پاس جمع کی انہوں نے پراجیکٹ پر کام کو سراہتے ہوئے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا۔