سعودی عرب : مقامی بچی کی زبان پانی کے کنستر میں پھنس گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 13:44

سعودی عرب : مقامی بچی کی زبان پانی کے کنستر میں پھنس گئی۔

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : سودی عرب میں اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال پیدا ہو گئی جب پانی کے کنستر سے کھیلتی ایک لڑکی کی زبان کنستر ہی میں پھنس گئی.

(جاری ہے)

صورتحال اس وقت گھمبیر ہو گئی جب بچی نے اپنی زبان کو بے حس محسوس کیا تاہم بچی کو فوری طور پر ایک قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بڑی احتیاط کے بعد کنستر سے بچی کی زبان نکال لی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو دن تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کے بعد بچی کو اسپتال سے چھُٹی دے دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :