گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول ہارون آباد کا جماعت نہم کا رزلٹ نہایت شاندار اور نمایاں رہا

پیر 31 اگست 2015 13:42

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول ہارون آباد کا جماعت نہم کا رزلٹ نہایت شاندار اور نمایاں رہا 30طالبات نے اے پلش گریڈ اور کثیر تعداد میں دیگر طالبات نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی فاطمہ لطیف نے 523نمبر لے کر سکول بھر میں اول رہیں- گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول ہارون آباد کا جماعت نہم کا رزلٹ نہایت عمدہ رہااور بورڈ کے مجموعی نتیجہ 42فیصد سے کہیں بڑھ کر سکول کی طالبات کی کامیابی کا تناسب 62فیصد رہا 30طالبات نے اے پلس گریڈ اور کثیر تعداد میں دیگر طالبات نے اے گریڈ حاصل کر کے نمایاں کامیابی پائی فاطمہ لطیف نے 550میں سے 523نمبر حاصل کر کے سکول بھر میں اول پوزیشن کا اعزاز پایا جبکہ مہک زہرہ 521نمبر لے کر دوم اور زنیرہ ندیم 517نمبر لے کر سوم رہیں اس کامیابی کا کریڈٹ ہیڈ مسٹریس اور ان کے محنتی سٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے اس مثالی کامیابی کے سلسلہ میں بھر پور کاوشیں بروئے کار لائیں اور گورنمنٹ کے تعلیمی ادارہ جات میں سٹی گرلز ہائی سکول ہارون آباد کو سبقت لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ۔