کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ‘ بائیس گرفتار

پیر 31 اگست 2015 13:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ‘ بائیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا۔

پہلی کارروائی رضویہ کے علاقے کھجی گراؤنڈ میں کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں موجود کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیادوسری کارروائی منگھو پیرکے علاقے خیرآباد میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ‘ رینجرز نے گلشن اقبال تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ گلشن اقبال، جمال گوٹھ اور مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :