بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے ‘پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا ‘ سیکرٹری خارجہ

پیر 31 اگست 2015 13:38

بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے ‘پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے ‘پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا ‘امریکہ کو پاک بھار ت تعلقات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ افغانستان سے مفاہمت کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں اپنے مفادات کے لئے کوشاں ہے امریکہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان امن کا حامی ملک ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پڑوسیوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ بھی افغانستان میں مصالحتی عمل کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے ساتھ پاکستانی قیادت کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کے اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

پاک امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کی سول اور عسکری قیادت کے درمیان تمام امور پر جو بھرپور ہم آہنگی ہے وہ میں نے اپنی 25سالہ سروس کے دوران نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کے حوالے سے خلوص کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔