باجوڑ ایجنسی، حکومت کے حامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھما کہ،ڈرائیور ہلاک

پیر 31 اگست 2015 13:33

باجوڑ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) باجوڑ ایجنسی میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور ہلاک اور 4 افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کوسیکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجب قبائلی رہنما کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں قبائلی رہنما محفوظ رہے، تاہم ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔گذشتہ ہفتے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چمرکنڈ میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنما ملک گل رحیم ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی-

متعلقہ عنوان :