Live Updates

اسلام آباد : بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔

جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم ‌خان سے متعلق انکشافات کر ڈالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 13:24

اسلام آباد : بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے این اے 122 کے لیے امیدوار علیم خان سے متعلق اہم انکشافات کر ڈالے. انہوں نے بتایا کہ انتخابات سے بہت پہلے علیم خان نے خان صاحب کو بتایا کہ انہوں نے پارٹی کے نظریاتی لوگوں کو خرید لیا ہے۔ خان صاحبکا کہنا تھا کہ علیم خان نے بتایاکہ آپ کے تمام نظریاتی رہنماؤں کو میں نے خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر خان صاحب نے کہا کہ علیم خان کا کوئی قصور نہیں ہے جو بٍک گئے ان کا قصور ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر عمران خان سے پوچھا جائے تو وہ انکار نہیں کر سکتے۔ کیونکہ وہ ایک سچے آدمی ہیں کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے. جاوید ہاشمی نے مزید بتایا کہ جہانگیر ترین نے پرویز خٹک کوجنرل سیکرٹری بنوایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سب صورتحال پر میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ پارٹی کے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ سب کیوں ہو رہا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بکنے والوں بر اعتراض کیا جبکہ خریدنے والوں کو نظر انداز کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات