بھارت سے تجارت اور سرمایہ کاری کا معاہدہ، عرب امارات نے پاکستان سے پٹرولیم نیپھتا خریدنا بند کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 13:04
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) :متحدہ عرب امارات نے بھارت سے80 ارب ڈالر کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے کے بعد پاکستان سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کے بعد یو اے ای نے پاکستان سے پٹرولیم نیپھتا کی خریداری بند کر دی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یو ای اے کی جانب سے پٹرولیم نیپتھا کی خریداری مکمل طور پر بند کرنا ہے۔
جس کی مد میں سالانہ اربوں کی برآمدات پاکستان کرتا تھا تاہم دیگر اشیا کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے صرف اس وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے تاہم ذرائع کو موصولہ وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق پٹرولیم گروپ اور کوئلہ کا گذشتہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں حصہ 1.8 فیصد رہا، اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 3 ارب روپے رہیں۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014ء میں 32کروڑ روپے سے زائدکا 3490میٹرک ٹن پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا جبکہ پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برآمد 9425میٹرک ٹن رہی جس کی مالیت 92کروڑ روپے بنتی ہے اور 97کروڑ روپے کا 9900 میٹرک ٹن پٹرولیم ٹاپ نیپتھا برآمد کیا گیا۔اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران2ارب روپے سے زائد مالیت کا پٹرولیم کروڈ برآمد کیا گیا لیکن پٹرولیم پروڈکٹس ایکسل ٹاپ نیپتھا کی برآمدات 36فیصد کی کمی سے صرف 7117 میٹرک ٹن رہیں جس کی مالیت 58کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ پٹرولیم ٹاپ نیپتھا کی برآمد 100فیصد گھٹ گئی یعنی صفر ہوگئی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.