علماء اپنے پیشے کا احترام کرتے ہوئے خود کو سیاست سے دور رکھیں، سعودی عرب
پیر 31 اگست 2015 12:55
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر توفیق السدیری نے منبر ومحراب سے سیاسی مسائل پر گفتگو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست علماء کا کام نہیں ہے، پچھلی چار دہائیوں کے دوران سعودی عرب سمیت مختلف مسلمان ملکوں میں اسلامی تحریکوں نے اپنے مخصوص تصور اقوام کی ترویج کے لیے وطن سے محبت اور دین و سیاست کا غلط مفہوم پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابقڈاکٹر توفیق السدیری کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت اور اس سے فرد کے تعلق کا حقیقی اسلامی مفہوم واضح کرنے اور لوگوں کے ذہنوں میں اسے راسخ کرنے میں وقت اور محنت درکار ہوگی لیکن اس مسئلے کا ہر صورت میں حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چالیس سال سے عرب اور مسلمان ملکوں میں پلنے والی نسلوں نے اقوام کے مفہوم کو غلط انداز میں مبالغہ آرائی کے ساتھ پھیلانے کی کوشش کی اور وطن سے باشندے کے تعلق کی غلط تعبیر پیش کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.