ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں مزید بہتری آگئی

پیر 31 اگست 2015 12:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں مزید بہتری آگئی ہے انہیں نرم غذا دی جارہی ہے اور چہل قدمی بھی کرائی جارہی ہے‘ انہیں جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ہسپتال کے ترجمان نے رشید گوڈیل کی صحت بارے میڈیا کو بتایا کہ اٹھارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے رشید گوڈیل کے زخم بھرنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہیں نرم غذا دی جارہی ہے اور چہل قدمی کرائی جارہی ہے انہیں جلد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :