افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل میلنکے پاکستان پہنچ گئے

پیر 31 اگست 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل میلنکے پاکستان پہنچ گئے‘ افغانستان میں امریکی سفیر کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں افغان مذاکراتی عمل اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل میلنکے پاکستان پہنچ گئے مائیکل میلنکے پاک افغان تعلقات اور افغان مذاکراتی عمل سے متعلق پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ان کو سوزن رائس کے دورہ پاکستان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :