کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزم کو 14سال قید کی سزا سنا دی

پیر 31 اگست 2015 12:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزم علی رضا کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم علی رضا کو چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر پولیس مقابلے ‘ دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی آئی ڈی پولیس نے 2014ء میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :