صوبائی ممبران کے استعفوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں کوئی اجلاس نہیں ہوا،ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 31 اگست 2015 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی ممبران کے استعفوں سے متعلق اجلاس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی ممبران کے استعفوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے استعفوں کے معاملے پر اجلاس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کے استعفوں کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریبونلز کو توسیع دینے یا نہ دینے کے معاملے کو الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے۔