کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی

پیر 31 اگست 2015 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت 7ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی تاہم عدالت کے جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت بناء کسی کارروائی کے سات ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں تین ملزمان گرفتار ہیں۔