احتساب عدالت میں ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 30ستمبر تک ملتوی

پیر 31 اگست 2015 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) احتساب عدالت میں ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 30ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو احتساب عدالت میں ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے تیس ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔