لاہور ہائی کورٹ کے جج نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق جہانگیر ترین کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی

پیر 31 اگست 2015 12:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی‘ فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک کو واپس بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں و نوجوانوں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الحسن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اس درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت نہیں کرسکتا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں و نوجوانوں کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دائر کی تھی۔