لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 12:15

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی پر مشتمل فل بینچ نے الطاف حسین کی تقاریر اور رابطہ کمیٹی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی جسے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کر نے سمیت وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری اور الطاف حسین سمیت وزارت داخلہ،وزارت قانون سے جواب طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عادلت نے الطاف حسین کی نیشنلٹی اور ان کی تقاریر سے متعلق تمام ریکارڈ بھی آئندہ سماعت میں طلب کر لیا ہے. عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں الطاف حسین اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں جواب جمع کروائیں.