پاکستان جی ایس پی پلس سے مشروط عالمی کنونشنز پرعمل درآمد میں ناکام
پیر 31 اگست 2015 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پا کستا ن جی ایس پی پلس کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے 27عالمی کنونشنز کی توثیق کے باوجود ان پرمکمل عملدرآمد نہیں کرا سکا۔وزارت قانون کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق تسلیم کیا جاچکا ہے کہ ان عالمی کنونشنز پرمکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے جب کہ کچھ اہداف حاصل کرنے کے لیے قانون سازی زیر غورہے۔ پاکستان نے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کووینٹ آن سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس(آئی سی سی پی آر) کی توثیق کی ہے اس عالمی کنونشن کے تحت ماورائے عدالت قتل، لوگوں کو زبردستی لاپتہ کرنا،غیر قانونی حراست میں رکھنا اور 18 سال سے کم افراد کو سزائے موت دینا غیرانسانی فعل ہے اورکنونشن کی توثیق کرنے والے ممالک پابند ہیں کہ وہ اپنے ہاں اس طرح کے غیرانسانی واقعات نہ ہونے دیں۔
(جاری ہے)
جبری مشقت اورکرپشن کوروکنے کے کنونشنز کی پابندی کرنا، روزگارکے لیے برابرکے مواقع دینا اورملازمت کے لیے کم ازکم عمر 18 سال کرناان عالمی کنونشنز کے مطابق لازمی ہے۔
وزارت قانون کے اپنے ریکارڈ کے مطابق ماورائے عدالت قتل،جبری گمشدگیوں اورغیر قانونی حراست میں رکھنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں جبکہ ججوں،وکلا اورگواہوں کوقتل کرنے کی رپورٹس بھی ہیں، ملزمان کے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کے حوالے سے بھی سوالات اٹھے ہیں، عالمی کنونشنزکے مطابق اقلیتوں کوتحفظ دینے،مذہبی منافرت اور نسلی امتیازکوختم کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے،عالمی کنونشنز کے مطابق جبری شادیوں، جبری مشقت اوربچوں کومحفوظ ماحول دینے میں کامیابی نہیں ملی، خواتین اور بچیوں کے اغوا اور زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے واقعات کونہیں روکا جاسکا۔واضح رہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ان عالمی کنونشنز کی توثیق لازمی ہے اورترجیحی ممالک کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ان ممالک کی مصنوعات یورپی یونین میں شامل 28 ممالک کوبغیر ڈیوٹی یا کم سے کم ڈیوٹی کی ادائیگی پرپہنچتی ہیں لیکن اگر کسی بھی مرحلے پر کنونشنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لے لیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.