کرپشن میں ملوث سندھ کی صوبائی کابینہ کے بعض وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پیر 31 اگست 2015 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کرپشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے پیش نظر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کرپشن میں ملوث سندھ کی صوبائی کابینہ کے بعض وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعدسندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرپشن میں ملوث بعض وزراء اور مشیروں کو فارغ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت نے وزیراعلی سندھ سے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کابینہ کے ارکان کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے واچ لسٹ بھی تیار کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے کرپشن کے حوالے سے شدید تحفظات کے پیش نظر بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کو فارغ کیا جا رہاہے۔وزیر ورکس اینڈ سروسز شرجیل انعام میمن، وزیر آئی ٹی مکیش کمار چاولہ ، وزیرٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی، مشیر محنت و افراد قوت اصغر جونیجو ، وزیر کچی آبادی طارق مسعود ارائیں کی چھٹی کا قوی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :