باجوڑایجنسی : ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

پیر 31 اگست 2015 12:01

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ کوثر میں سڑک کے کنارے گاڑ ی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طورپر ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیاگیا۔تاہم وہاں پر زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص قادر دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ملک سید ، گلاب اور چھوٹی بچی صفیہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز او ر پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :