پنجاب: کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عا ئد

پیر 31 اگست 2015 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پنجاب میں کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکیں گی، محکمہ داخلہ نے نام تبدیل کرکے کھالیں اکٹھی کرنے والی تنظیموں کو بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے کہ صوبے بھر میں کوئی بھی کالعدم تنظیم عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرسکے۔ ساتھ ہی انتظامیہ کو کالعدم تنظیموں کو نام تبدیل کرکے کھالیں اکٹھی کرنے سے روکنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔