حکومت پاکستان کو عظیم ملک میں تبدیل کردیگی‘میاں وسیم اخترشیخ

پیر 31 اگست 2015 11:58

قصور ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) میاں وسیم اخترشیخ ممبر قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ترقی دشمن ٹولہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا‘ منتخب وزیراعظم اورآئینی اداروں کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنیوالے دھرنا گروپ کی ہرسازش ناکام ہوگی‘ میاں نوازشریف نے دنیا سے امداد مانگنے کی روایت دفن کردی‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو عظیم ملک میں تبدیل کردیگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 126دن کے دھرنے نے ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان کیا‘ نامساعدحالات میں بھی وزیراعظم میاں نوازشریف نے مخالفین سے انتقام لینا تودرکنار ان کے بارے میں کوئی ایک نازیبالفظ بھی اپنی زبان سے ادانہیں کیا اور بے مثال جمہوری رویے اورصبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء ‘سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنا کام جاری رکھا اور کشکول توڑکر دنیا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھائے ہیں انکی کمٹمنٹ کو دیکھتے ہوئے چین نے پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ہے‘اقتصادی راہداری‘ بندرگاہ‘ گیس پائپ لائن اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان خوشحالی کی نئی منزلوں کو چھولے گا۔

متعلقہ عنوان :