کوئٹہ : جیونی ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشمن ، 22 مشتبہ افراد حراست میں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 11:35

کوئٹہ : جیونی ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشمن ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : جیونی ائیرپورٹ پر حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیونی ائیر پورٹ پر حملہ کے بعد سرچ آپریشن میں 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے. یاد رہے کہ غیر فعال جیونی ائیر پورٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 انجینئیرز جاں بحق ہو گئے تھے.