گوجرخان ، نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں ، بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

پیر 31 اگست 2015 11:31

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) گوجرخان میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں ، بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گوجر کان کے علاقے چنگا مہرا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر صحن میں سوئے ہوئے گھر کے سربراہ الطاف ، اسکی بیوی صدیقہ اور جوان سالہ بیٹی صبیحہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ رات 3 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبیحہ کی رسم نکاح تھی ، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :