کوئٹہ ، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

پیر 31 اگست 2015 11:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کیچی بیگ تھانے کے حدود میں پیش آیا، جہاں ڈاکونے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور اس دوران شہری کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی ،تاہم بعد ازاں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک نامعلوم شہری نے ڈاکوپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقہ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال پہنچادی۔