جنوبی وزیرستان ، آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا 12واں مرحلہ شروع

پیر 31 اگست 2015 11:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ مرحلہ شروع ہوگیا، متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کی تھی اور ٹانک ،ڈیرہ اسمعیل خان اور ملک کے دیگر حصوں میں پناہ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان سے تقریبا چار لاکھ سے زائد لوگوں نے نقل مکانی کی تھی۔ جن میں سے اب تک 16 ہزار700سے زائد خاندان اپنے گھروں جاچکے ہیں۔ جن کو کرایہ کے لئے 10 ہزار روپے ،اشیاء خورد نوش اور دیگر سامان دیا جارہا ہے۔جبکہ اے ٹی ایم کے ذریعے 25 ہزار روپے بھی دئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :