کراچی،گلشن اقبال میں پولیس کا چھاپہ،15مشکوک افراد زیرحراست،پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

پیر 31 اگست 2015 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ رضویہ تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

منگھوپیر میں اے سی ایل سی سے مقابلے کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گلشن اقبال میں ہی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :