لاہورکے سروسز اسپتال سے3ماہ کا بچہ لاپتہ ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی

پیر 31 اگست 2015 11:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) لاہورکے سروسز اسپتال سے3ماہ کا بچہ لاپتہ ہو گیا ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اغواء کار خواتین اور مردکی تلاش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق سروسز اسپتال سے3ماہ کے بچے ایان مستقیم کو اس کے والدین علاج کے لیے ہسپتال لائے تھے جس کو تقریبا ًرات بارہ بجے اغواء کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بچے کے اغواء کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ایس پی سی آئی اے عمر نے بتایا کہ سی سی فوٹیچ میں اغواء کار خواتین نے نقاب کئے ہوئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے لیکن اغوا کار وں سے اپیل ہے کہ بچہ بیمار ہے جس کا علاج ضروری ہے۔اس بچے کو کسی بھی اسپتال میں داخل کرا دیا جائے انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :