جیوانی حملہ،انجینئرمحمود نیازی کی میت کراچی پہنچادی گئی ،خاندان میں کہرام مچ گیا

پیر 31 اگست 2015 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) بلوچستان کے جیوانی ائرپورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے انجینئر محمود حسین نیازی کی میت کراچی پہنچا دی گئی،واقعہ کے بعد خاندان میں کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے غیرفعال جیوانی ائرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق محمود حسین نیازی پنجاب کے علاقے سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے، وہ عرصہ دراز سے کراچی کے علاقے شیرشاہ کی گلی نمبر 3 میں خاندان کے ساتھ مقیم تھے۔

محمود حسین 25 سال سے سول ایوی ایشن میں بطور انجینئر ملازمت کرتے تھے۔ انہوں نے ملازمت کا زیادہ تر عرصہ بلوچستان کے کوئٹہ، پسنی، گوادر، جیوانی ائیرپورٹس پر گزارا۔ ان کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول نے چار بیٹوں، ایک بیٹی اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مقتول اپنے دو بیٹوں کی شادیاں کراکر ملازمت پر گئے تھے۔ واقعہ کے بعد خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :