کراچی میں وکیل کے قتل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ ،عدالتی بائیکاٹ کی بناءپر ہزاروں مقدمات کی سماعت ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 31 اگست 2015 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی میں وکیل کے قتل کے خلاف خلاف وکلاءنے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔وکلاءبازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوتے رہے تاہم عمومی مقدمات میں وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

وکلاءہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ کی جا سکی جس کی بناءپردور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار میں جنرل ہاوس کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں وکیل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں قرار واقعہ سزا کا بھی مطالبہ کیا گیا۔وکلاءرہنماوں نے کہا کہ وکلاکی ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔