اکیسویں آئینی ترمیم کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 31 اگست 2015 11:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹرظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکیسویں ترمیم کے فیصلے سے قبل بنچ کے آدھے ججز فوجی عدالتوں کے حق میں اور آدھے ججز فوجی عدالتوں کے خلاف ریمارکس دیتے رہے۔کیس کی سماعت کے دوران بنچ آئین کے بنیادی ڈھانچے کی موجودگی یا عدم موجودگی سے متعلق بھی تقسیم نظر آیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے سے قبل بنچ کے اکثریتی ججز آئین کے بنیادی ڈھانچے کو لازم سمجھتے رہے ۔اکیسویں آئینی ترمیم کا تحریری فیصلہ ججز کے مجموعی تاثرات کے برعکس جاری ہوا۔ فیصلے میں بنیادی ڈھانچے کی درست طریقے سے تشریح بھی نہیں کی گئی جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بھی فیصلہ مبہم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم کا فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے از سر نو فیصلہ صادر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :