اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ایک بلین ڈالر دینے کو تیار ہے، معروف صحافی کا حیرت انگیز انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 10:59

اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ایک بلین ڈالر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کے خاص ساتھی ڈاکٹر عاصم حیسن کی گرفتاری کے بعد ان سے متعلق طرح طرح کی خبریں منظر عام پر لائی جا رہی ہیں تاہم حال ہی میں پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حیسن کو رینجرز سے رہائی کے لیے متعدد اطراف سے کوششیں کی جا رہی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایک بلین ڈالر تک کی آفر بھی کروائی گئی ہے تاہم ڈاکٹر عاصم حسین کی جان کو بھی خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ رینجرز کی حراست میں ہیں اور خدشہ یہ ہے کہ نہ جانے وہ دورانٍ تفتیش کس کس کا نام لیتے ہیں.

متعلقہ عنوان :