باجوڑ ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 10:40

باجوڑ ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے.سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ کوثر میں سڑک کے کنارے گاڑ ی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طورپر ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیاگیا۔تاہم وہاں پر زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئےقادر نامی ایک شخص دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ملک سید ، گلاب اور چھوٹی بچی صفیہ شامل ہیں ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز او ر پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :