اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 10:31

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین پر استعفوں کے لئے بڑھتے دباؤ کےباعث چیف الیکشن کمشنر نے آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں عمران خان کے الیکشن کمیشن کے ممبران پر عائد کیے گئے تمام الزامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی بھی میدان میں ہے اور الیکشن کمیشن کے اراکین سے استعفوں کا مطالبہ کررہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان اور جسٹس ریٹائرڈ روشن علی عیسانی نے باہمی رابطوں میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان اپنے صاحبزادے کے انتقال کی وجہ سےرخصت پر ہیں۔