پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور سے کراچی پہنچ گئے

اتوار 30 اگست 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوار کی سہ پہر لاہور سے کراچی پہنچ گئے،ذمہ دار زرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک ریاض کے9نشستوں والے خصوصی جہاز رجسٹریشن نمبر APRRR کے ذریعے تقریبا ساڑھے 3 بجے کراچی پہنچے ،جہاز کو کپتان زھیب اور کپتان احسن لاہور سے کراچی اڑا کر لائے،زرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ بخت آور بھٹو زرداری ،پی پی پی کی نائب صدر سنیٹر شیری رحمان،باہر ممراز ،علی گیلانی،وزیر عباسی اور رحیم نواز بھی کراچی پہنچیں ،بلاول بھٹو زرداری ائیرپورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں بلال ہاوٴس پہنچے ،زرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری سے آج اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کسی بھی وقت بھی ملاقات کریں گے،جس میں صوبے میں حالیہ دنوں مین کی جانے والی گرفتاریوں اور خاص کر ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کریں گے،زرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری بہت برہم ہیں اور وہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات چیت کریں گے کہ اس اہم گرفتاری پر اب تک سید قائم علی شاہ نے کیا اقدام اٹھایا دوسری جانب پی پی پی چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ سے ڈاکٹر عاصم حسین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے بارے میں تفصیل معلوم کریں گے،زرائع نے بتایا کہ اگر چہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق عدالت عالیہ میں آئینی درخواست دائر کی جاچکی ہے،تاہم انہیں بہترین قانونی امداد کی جائے گی