سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ،ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیز میں سرکاری ملازمین کام کرتے ہیں

اتوار 30 اگست 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیز میں سرکاری ملازمین کام کرتے ہیں،قبل ازیں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد اور کلفٹن پر بھی چھاپے مارے اور ڈی ایم ایس اور مینٹی نینس انچارج کو حراست میں لے لیا،بعدازاں ڈاکٹر عاصم کے پرسنل سیکرٹری کو اہم معلومات لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافات کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :