بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی اور بھارتی ماڈل کی دوستی کی خبر اڑا دی، شاہد آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل عارشی خان آپس میں دوست ،دونوں نے دبئی کے ہوٹل میں دو دن ساتھ گزارے ،بھارتی میڈیا

اتوار 30 اگست 2015 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان مخالف بھارتی میڈیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا مگر اس بار بھارتی میڈیا کا نشانہ پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی بنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پراپیگنڈا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اس بار بھارتی میڈیا پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی ماڈل سے مبینہ دوستی کی خبر سامنے لے آیا۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہد آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل آپس میں دوست ہیں اور بوم بوم آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل عارشی خان نے دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں دو دن ساتھ گزارے تاہم بھارتی ویب سائٹ نے آفریدی اور عارشی خان کی کوئی تصویر شائع کی نہ ہی ویڈیو سامنے لائی۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی میڈیا پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :